Sunday, 2 March 2014

فیس بک سے اپنے سرچ ریکارڈز ختم کرنے کا طریقہ

فیس بک سے اپنے سرچ ریکارڈز ختم کرنے کا طریقہ
جب بھی آپ کسی شخص یا صفحے کو فیس بک پر تلاش کرتے ہیں تو اسکا ریکارڈ آپ کے اکاؤنٹ میں محفوظ ہو جاتا ہے، جو آپ کیلئے مصیبت کا باعث بن سکتا ہے۔فیس بک پر آپ جب بھی کسی فرد، ادارے یا کاروبار کو تلاش کرتے ہیں تو اسکا مکمل ریکارڈ آپ کے اکاؤنٹ میں محفوظ ہو جاتا ہے، تاکہ آپ کو یاد رہ سکے کہ آپ نے کس کو کس وقت تلاش کیا۔
لیکن یہ ریکارڈ آپ کے لئے مصیبت کا باعث بھی بن سکتا ہے، اگر کوئی آپ کا اکاؤنٹ ہیک کر لے، یا آپ کے کمپیوٹر کے ذریعے آپ کے فیس بک اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر لے تو وہ یہ دیکھ سکتا ہے کہ آپ نے کس وقت کس شخص یا ادارے کو تلاش کیا۔ اسکے علاوہ فیس بک پر آپ کا یہ تمام ریکارڈ کسی خفیہ ادارے کے ہاتھ لگ سکتا ہے جو آپ کی جاسوسی کر رہا ہو۔
ایسی صورتحال میں اپنے فیس بک کا ریکارڈ ختم کرنے کا آسان طریقہ جانئے ۔

سب سے پہلے نیچے تصویر میں دئیے گئے ’’’سیٹنگز‘‘کے لنک پر کلک کیجئے۔اور پھر "Activity Log"کے لنک پر کلک کیجئے، جیسا کہ آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

اگلے صفحے پر آپ کے فیس بک پر تمام کاروائی کا ریکارڈ نظر آئے گا،جس میں آپ کی تمام تصاویر پر کئے گئے کمنٹس، لائیکس، اور دیگر کاروائی نظر آئے گی۔
 سرچ کا ریکار ڈ ختم کرنے کیلئے بائیں طرف Moreپر کلک کیجئے


اور پھر Searchکے لنک پر کلک کیجئے۔

اگلے صفحے پر آپ کا تمام سابقہ ریکارڈ سامنے آجائے گا، آپ نے فیس بک پر جو بھی سرچ کیا یہاں پر درج ہوگا۔ اگر آپ کسی مخصوص ریکارڈکو ختم کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کیجئے۔

اگر آپ تمام ریکارڈز ختم کرنا چاہتے ہیں تواوپر دئیے گئے Clear Searchesکے لنک پر کلک کریں۔ آپ کے تما م سرچ ریکارڈز فیس بک سے ڈیلیٹ ہو جائیں گے۔

No comments:

Post a Comment

LEAVE YOUR REPPLY

Name

Email *

Message *