Friday, 3 January 2014

پاکستان اور بھارت کے درمیان انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل 4 جنوری کو شارجہ میں ہوگا

پاکستان اور بھارت کے درمیان انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل 4 جنوری کو شارجہ میں ہوگا

سیمی فائنل میں شاہینوں نے افغانستان کیخلاف 48.2 اوور میں 8 وکٹوں پر196 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔ فوٹو:فائل
شارجہ: پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان  ایشیا کپ  کا فائنل 4 جنوری کو شارجہ میں ہوگا۔ سیمی فائنل میں پاکستان نے افغانستان اور بھارت نے سری لنکا کو شکست دی۔
شارجہ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور  مقررہ 50 اوورز میں 196 رنز بنائے، افغانستان کی جانب سے شاہد اللہ اور احسان اللہ نے ٹیم کو اچھا  آغاز فراہم  کیا تاہم 43 کے اسکور پر احسان اللہ 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، جس کے بعد یکے بعد یگرے وکٹیں گرتی چلی گئی، مڈل آرڈر بیٹسمین وحیداللہ شفق نے 48 اور حشمت اللہ 51 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے، پاکستان کی جانب سے کرامت علی نے 33 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سلمان سعید نے 3 اور ظفر گوہر2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
جواب میں شاہینوں نے  48.2 اوور میں 8 وکٹوں پر 196 رنز کا ہدف حاصل کرلیا، ہدف کے تعاقب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا  اور  4 کے اسکور پر شایان جہانگیر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، کپتان سمیع اسلم نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 75 رنز بنائے، امام الحق 42، حسن رضا جونیئر 33،حسین طلعت 22 رنز بنا سکے اس کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں شامل نہ ہوسکا ۔
دوسری جانب بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 223 رنز بنائے، جواب میں بھارت نے 3 وکٹوں پر ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔ سیمی فائنل میں کامیاب پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل 4 جنوری کو شارجہ میں ہوگا۔

مشرف کی بیماری ڈرامہ ہے حقیقت جاننے کیلئے بورڈ تشکیل دیا جائے، بلاول بھٹو زرداری

مشرف کی بیماری ڈرامہ ہے حقیقت جاننے کیلئے بورڈ تشکیل دیا جائے، بلاول بھٹو زرداری

یقین نہیں آتا کہ پرویز مشرف نے کبھی پاک فوج کے بہادر سپاہیوں کی وردی بھی پہنی تھی، بلاول بھٹو زرداری. فوٹو: فائل
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر کی بیماری کی نوعیت کا پتہ لگانے کےلئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا مطالبہ کردیا ہے۔
سماجی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں آتا کہ پرویز مشرف نے کبھی پاک فوج کے بہادر سپاہیوں کی وردی بھی پہنی تھی۔ پرویز مشرف کی بیماری ڈرامے سے زیادہ کچھ نہیں۔ ان کی طبیعت اور بیماری کی حقیقت جاننے کے لئے غیر جانبدار اور ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنایا جائےتاکہ وہ غداری کے مقدمے سے راہ فرار اختیار نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے وکلا کیس نہیں عدالت سے لڑ رہے ہیں، اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ قدم بڑھاؤ نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں۔
دوسری جانب آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ پرویز مشرف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں تاکہ جلد از جلدعدالت کا سامنا کرسکیں۔

مشرف کی بیماری ڈرامہ ہے حقیقت جاننے کیلئے بورڈ تشکیل دیا جائے، بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک  جمعرات 2 جنوری 2014
یقین نہیں آتا کہ پرویز مشرف نے کبھی پاک فوج کے بہادر سپاہیوں کی وردی بھی پہنی تھی، بلاول بھٹو زرداری. فوٹو: فائل
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر کی بیماری کی نوعیت کا پتہ لگانے کےلئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا مطالبہ کردیا ہے۔
سماجی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں آتا کہ پرویز مشرف نے کبھی پاک فوج کے بہادر سپاہیوں کی وردی بھی پہنی تھی۔ پرویز مشرف کی بیماری ڈرامے سے زیادہ کچھ نہیں۔ ان کی طبیعت اور بیماری کی حقیقت جاننے کے لئے غیر جانبدار اور ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنایا جائےتاکہ وہ غداری کے مقدمے سے راہ فرار اختیار نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے وکلا کیس نہیں عدالت سے لڑ رہے ہیں، اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ قدم بڑھاؤ نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں۔
دوسری جانب آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ پرویز مشرف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں تاکہ جلد از جلدعدالت کا سامنا کرسکیں۔
    (7)  تبصرے
  • jeo musharraf tumhara kou kuch nahii bigar sakta bilawal abhi bacha heتجویز 9
    zak
    5:24 PM
  • jeo musharraf bilawal abhi bacha heتجویز 6
    zak
    5:33 PM
  • بلاول جی آگر آپ کو یاد ہو کہ آپکے باپ نے بھی ڈرامہ کیا تھا بیماری کااور باھر بھاگ گیا تھا جب آرمی مارشلا لگانے لگی تھیتجویز 3
    آصف
    6:29 PM
  • kisy nai pta nawaz zardari 1 hi thali k chty bty hain =Dتجویز
    Ashraz
    6:40 PM
  • PPPP,,PML,,N MURDABAD /A./P/M/L ZENDABAD MR ,,PARVEZ MUSHARAF ZENDABADDDDDDDDDDDDDDتجویز 3
    ghulam.ali
    7:34 PM
  • Who is this Alool Baloolتجویز
    Khan
    9:30 PM
  • زرداری‏ ‏نے‏ ‏جیل‏ ‏کاٹیتھی‏ ‏پورے‏ ‏اٹھ‏ ‏سال‏ ‏اور‏ ‏کمانڈو‏ ‏تو‏ ‏صرف‏ ‏پیشی‏ ‏کے‏ ‏ڈر‏ ‏سے‏ ‏دل‏ ‏ہار‏ ‏بیٹھے‏ ‏‏”‏اور‏ ‏اپنے‏ ‏وقت‏ ‏میں‏ ‏مکا‏ ‏لہرا‏ ‏کر‏ ‏کہتے‏ ‏تھے‏ ‏کہ‏ ‏میں‏ ‏ڈرتا‏ ‏مرتا‏ ‏نہیں‏‏” آج‏ ‏کہاں‏ ‏گئی‏ ‏انکی‏ ‏بہادری‏ ‏ڈرپوک‏ ‏مہاجر‏ ‏‏تجویز 2
    Israr Muhammad
    10:16 PM
اپنی رائے دیجئے
(نام (ضروری ہے
(ای میل (ضروری ہے
ویب سائٹ

سعودی وزیر خارجہ 6 جنوری کو شاہ عبداللہ کا اہم پیغام لے کر پاکستان آئیں گے

سعودی وزیر خارجہ 6 جنوری کو شاہ عبداللہ کا اہم پیغام لے کر پاکستان آئیں گے

  جمعرات 2 جنوری 2014
دورے کے دوران پرویز مشرف سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت کی جائے گی، ذرائع فوٹو؛فائل
اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل فرمانروا شاہ عبدالله کا اہم پیغام لے کر 6 جنوری کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل طے شدہ شیڈول کے مطابق 6 جنوری کو پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ اپنے دورے کے دوران سعودی وزیر خارجہ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سے اہم ملاقاتیں کریں گے جہاں معاشی پالیسی اور توانائی سے متعلق شعبوں میں تعاون کے حوالے سے مذاکرات کئے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سعود الفیصل سعودی بادشاہ شاہ عبداللہ کا خصوصی پیغام لے کر پاکستان آئیں گے اور پرویز مشرف سے متعلق بھی معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

مشرف کوبزدل کہنےوالے بلاول کے والد نے بھی پاگل پن کےسرٹیفیکیٹ پیش کئےتھے، ایم کیوایم

مشرف کوبزدل کہنےوالے بلاول کے والد نے بھی پاگل پن کےسرٹیفیکیٹ پیش کئےتھے، ایم کیوایم

ت
بلاول بھٹو زرداری نے پرویز مشرف کو دل کادورہ پڑنے کی خبر پر جو تبصرہ کیا ہے وہ افسوسناک ہے، محمد انور فوٹو: فائل
لندن: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو بزدلی کا طعنہ دیتے وقت بلاول بھٹو زرداری یہ نہ بھولیں کہ ان کے والد نے بھی مقدمات سے بچنے کے لئے پاگل پن کے سرٹیفیکیٹ عدالت میں پیش کئے تھے۔
لندن سے جاری اپنے بیان میں محمد انور کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدرپرویز مشرف کو دل کادورہ پڑنے کی خبر پر جو تضحیک آمیز تبصرہ کیا ہے وہ بہت افسوسناک ہے، جس پر ہر ذی شعور پاکستانی کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کسی کے رویہ اور کردار پر کیچڑا چھالنے سے پہلے اور اپنے اہل خانہ کے کردار پر نظر ڈالیں تو یہ ان کے حق میں بہتر ہوگا۔
محمد انور کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو بزدلی کا طعنہ دینے سے پہلے بلاول بھٹو زرداری یہ نہ بھولیں کہ ان کے والد اپنے خلاف مقدمات سے اس قدر خوف و ہراس کا شکارہوئے تھے کہ ان کے وکلا نے ان کی عدالت میں پیشی سے بچنے کےلئے سوئس عدالت میں پاگل پن کے سرٹیفکیٹس پیش کئے تھے۔

ربیع الاول کاچاند نظرآگیا، ملک بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں شروع

ربیع الاول کاچاند نظرآگیا، ملک بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں شروع

ملک بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم 14 جنوری کو ہوگی۔ فوٹو: اے پی پی
اسلام آباد: ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم 14 جنوری کو ہوگی۔
مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے بھی الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے، جن میں ارکان کی جانب سے رویت ہلال کے حوالے سے ملنے والی شہادتوں پر غور کیا گیا اس کے بارے میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کیا، ملک کے مختلف حصوں سے ملنے والی شہادتوں کے پیش نظر کمیٹی نے ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا جس کے تحت عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم 14 جنوری بروز منگل کو منائی جائے گی۔
ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے اعلان کے ساتھ ہی ملک بھر میں محافل میلاد اور نعت خوانیوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے، شدید سردی کے باوجود کئی شہروں میں مشعل بردار ریلیاں بھی نکالی گئی ہیں، دوسری جانب گھروں ، عمارات، چوراہوں اور بازاروں کو سجانے کے لئے مختلف قسم کے قمقموں اور آرائشی سامان کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

Thursday, 2 January 2014

نیا سال نیا انداز، بولڈ ماڈل اور آئٹم گرل متھیرا نے اپنے نئے گانے "جھوٹا" کی ویڈیو ریلیز کردی

نیا سال نیا انداز، بولڈ ماڈل اور آئٹم گرل متھیرا نے اپنے نئے گانے "جھوٹا" کی ویڈیو ریلیز کردی

ملک میں متھیرا کو کئی قابل اعتراض کمرشلز اور آئٹم سانگز کی وجہ سے متنازع سمجھا جاتا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس ٹریبیون
پاکستان کی بولڈ ماڈل اور آئٹم گرل متھیرا نے نئے سال کا آغاز پر اپنا نئے گانے ’’جھوٹا‘‘ کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔
جھوٹا کے نام سے ریلیز کئے گئےاس گانے میں متھیرا نے 12 سالہ ریپ سنگر ارباب خان کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، گانے میں ہپ ہاپ اور پاپ گلوکاری کا باہمی ملاپ نظر آتا ہے جس میں متھیرا نے اپنے بول پاپ جبکہ اربازخان نے ریپ طرز پر ادا کئے ہیں، جھوٹا کی ویڈیو کا دورانیہ 3منٹ اور 21 سیکنڈ ہے جس میں متھیرا نے اپنے کم سن ساتھی گلوکار کے ساتھ روایتی طور پر بولڈ مناظر عکسبند کرائے ہیں، اس میں روایتی ہپ ہاپ ویڈیوز کی طرح موٹر سائیکلیں اور شاندار گاڑیوں کو بھی دکھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں متھیرا کو ان کے قابل اعتراض کمرشلز اور آئٹم سانگز کی وجہ سے متنازع سمجھا جاتا ہے۔

LEAVE YOUR REPPLY

Name

Email *

Message *