Friday, 3 January 2014

مشرف کوبزدل کہنےوالے بلاول کے والد نے بھی پاگل پن کےسرٹیفیکیٹ پیش کئےتھے، ایم کیوایم

مشرف کوبزدل کہنےوالے بلاول کے والد نے بھی پاگل پن کےسرٹیفیکیٹ پیش کئےتھے، ایم کیوایم

ت
بلاول بھٹو زرداری نے پرویز مشرف کو دل کادورہ پڑنے کی خبر پر جو تبصرہ کیا ہے وہ افسوسناک ہے، محمد انور فوٹو: فائل
لندن: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن محمد انور نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو بزدلی کا طعنہ دیتے وقت بلاول بھٹو زرداری یہ نہ بھولیں کہ ان کے والد نے بھی مقدمات سے بچنے کے لئے پاگل پن کے سرٹیفیکیٹ عدالت میں پیش کئے تھے۔
لندن سے جاری اپنے بیان میں محمد انور کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدرپرویز مشرف کو دل کادورہ پڑنے کی خبر پر جو تضحیک آمیز تبصرہ کیا ہے وہ بہت افسوسناک ہے، جس پر ہر ذی شعور پاکستانی کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کسی کے رویہ اور کردار پر کیچڑا چھالنے سے پہلے اور اپنے اہل خانہ کے کردار پر نظر ڈالیں تو یہ ان کے حق میں بہتر ہوگا۔
محمد انور کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو بزدلی کا طعنہ دینے سے پہلے بلاول بھٹو زرداری یہ نہ بھولیں کہ ان کے والد اپنے خلاف مقدمات سے اس قدر خوف و ہراس کا شکارہوئے تھے کہ ان کے وکلا نے ان کی عدالت میں پیشی سے بچنے کےلئے سوئس عدالت میں پاگل پن کے سرٹیفکیٹس پیش کئے تھے۔

No comments:

Post a Comment

LEAVE YOUR REPPLY

Name

Email *

Message *