Friday, 3 January 2014

مشرف کی بیماری ڈرامہ ہے حقیقت جاننے کیلئے بورڈ تشکیل دیا جائے، بلاول بھٹو زرداری

مشرف کی بیماری ڈرامہ ہے حقیقت جاننے کیلئے بورڈ تشکیل دیا جائے، بلاول بھٹو زرداری

یقین نہیں آتا کہ پرویز مشرف نے کبھی پاک فوج کے بہادر سپاہیوں کی وردی بھی پہنی تھی، بلاول بھٹو زرداری. فوٹو: فائل
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر کی بیماری کی نوعیت کا پتہ لگانے کےلئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا مطالبہ کردیا ہے۔
سماجی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں آتا کہ پرویز مشرف نے کبھی پاک فوج کے بہادر سپاہیوں کی وردی بھی پہنی تھی۔ پرویز مشرف کی بیماری ڈرامے سے زیادہ کچھ نہیں۔ ان کی طبیعت اور بیماری کی حقیقت جاننے کے لئے غیر جانبدار اور ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنایا جائےتاکہ وہ غداری کے مقدمے سے راہ فرار اختیار نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے وکلا کیس نہیں عدالت سے لڑ رہے ہیں، اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ قدم بڑھاؤ نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں۔
دوسری جانب آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ پرویز مشرف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں تاکہ جلد از جلدعدالت کا سامنا کرسکیں۔

No comments:

Post a Comment

LEAVE YOUR REPPLY

Name

Email *

Message *