Friday, 3 January 2014

ربیع الاول کاچاند نظرآگیا، ملک بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں شروع

ربیع الاول کاچاند نظرآگیا، ملک بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں شروع

ملک بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم 14 جنوری کو ہوگی۔ فوٹو: اے پی پی
اسلام آباد: ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ہے اور عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم 14 جنوری کو ہوگی۔
مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے بھی الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے، جن میں ارکان کی جانب سے رویت ہلال کے حوالے سے ملنے والی شہادتوں پر غور کیا گیا اس کے بارے میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کیا، ملک کے مختلف حصوں سے ملنے والی شہادتوں کے پیش نظر کمیٹی نے ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا جس کے تحت عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم 14 جنوری بروز منگل کو منائی جائے گی۔
ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے اعلان کے ساتھ ہی ملک بھر میں محافل میلاد اور نعت خوانیوں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے، شدید سردی کے باوجود کئی شہروں میں مشعل بردار ریلیاں بھی نکالی گئی ہیں، دوسری جانب گھروں ، عمارات، چوراہوں اور بازاروں کو سجانے کے لئے مختلف قسم کے قمقموں اور آرائشی سامان کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

No comments:

Post a Comment

LEAVE YOUR REPPLY

Name

Email *

Message *