Monday 30 December 2013

پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کے قریب سے آج پھر دھماکا خیز مواد برآمد

دھماکا خیز مواد برآمد ہونے کے بعد پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ فوٹو؛فائل
اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کے قریب سے آج پھر دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق اسلام آباد کے چک شہزاد میں  پرویزمشرف کے فارم ہاؤس کے قریب پارک روڈ کے گرین بیلٹ سے بارودی مواد کے 5 پیکٹ  برآمد ہوئے ہیں اور ہرپیکٹ میں 400 سے 500 گرام بارودی مواد تھا جب کہ کوئی  ڈیٹونیٹرمنسلک نہیں تھا۔ پولیس نے فوری طورپربم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا اور بارودی موادکو ناکارہ بنایاگیا۔ دھماکا خیز مواد برآمد ہونے کے بعد پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کے اطراف سے متعدد بار دھماکا خیز مواد برآمد ہوچکا ہے۔ 25 دسمبر کو بھی خصوصی عدالت میں غداری مقدمے کی سماعت سے قبل فارم ہاؤس کے قریب سڑک کے کنارے سے 5 کلو وزنی دھماکا خیز مواد اور 2 پستول برآمد ہوئے تھے جس کے بعد سابق صدر کی خصوصی عدالت روانگی منسوخ کر دی گئی تھی۔

No comments:

Post a Comment

LEAVE YOUR REPPLY

Name

Email *

Message *