Wednesday 25 December 2013

مستونگ: بلوچستان سے کراچی اسلحہ منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی،ملزمان فرار

مستونگ: بلوچستان سے کراچی اسلحہ منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی،ملزمان فرار


پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے پک اپ میں سوار دونوں ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے. فوٹو: فائل
مستونگ: پولیس نے بلوچستان سے اسلحہ کراچی بھجوانے کی کوشش ناکام بنادی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیس نے کردگاپ کے قریب خفیہ اطلاع پر ایک پک اپ کو رکنے کا اشارہ کیا تو اس میں سوار دو ملزمان فرار ہوگئے، جس کے بعد پولیس نے تلاشی کے دوران کاڑی میں سے 62 کلاشنکوف، 30پستول، رات کو دیکھنے کے لئے استعمال ہونے والی دوربین اور سائلنسر کے علاوہ سیکڑوں گولیاں برآمد کرلیں۔
ڈپٹی کمشنر مستونگ محراب شاہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ بلوچستان سے کراچی لے جایا جارہا تھا، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے پک اپ میں سوار دونوں ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، اس کے علاوہ تفتیش کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے۔

No comments:

Post a Comment

LEAVE YOUR REPPLY

Name

Email *

Message *