Saturday 28 December 2013

چوہدری نثار سے ایم کیوایم کے وفد کی ملاقات، سندھ میں مشترکہ سیاسی حکمت عملی طے کرنے پر اتفاق

چوہدری نثار سے ایم کیوایم کے وفد کی ملاقات، سندھ میں مشترکہ سیاسی حکمت عملی طے کرنے پر اتفاق

متحدہ قومی موؤمنٹ کے وفد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، ڈاکٹر صغیر، سید سردار احمد اور کنور نوید جمیل شامل تھے، فوٹو: فائل
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی ہے جس میں شہر میں امن و امان کی موجودہ صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والی اس ملاقات میں متحدہ قومی موؤمنٹ کے وفد میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، ڈاکٹر صغیراحمد، سید سردار احمد اور کنور نوید جمیل شامل تھے، 45 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران ایم کیو ایم کے وفد نے وفاقی وزیر داخلہ کو کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن اور کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، جس پر چوہدری نثار علی خان نے انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران سندھ میں ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مشترکہ سیاسی حکمت عملی طے کرنے اور دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔
ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات سے قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے بھی ملاقات کی جس میں امن و امان کی صورت حال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

No comments:

Post a Comment

LEAVE YOUR REPPLY

Name

Email *

Message *