این اے 204 پر ضمنی انتخاب میں بلاول بھٹو کے مقابلے میں فاطمہ بھٹو کو لانے کا امکان
لاڑکانہ: لاڑکانہ
سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 204 پر ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی
جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے مقابلے میں فاطمہ بھٹو کو لائے جانے کا امکان
ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی سربراہ
غنویٰ بھٹو لاڑکانہ کے حلقہ این اے 204 پر ضمنی انتخاب میں بلاول بھٹو
زرداری کے مقابلے میں فاطمہ بھٹو کو امیدوار لانا چاہتی ہیں ، اس حوالے سے
ان کی زیر صدارت پارٹی کا اجلاس ممکنہ طور پر بے نظیر بھٹو کی برسی کے بعد
ہو گا جس میں مشاورت کے بعد فاطمہ بھٹو کو الیکشن لڑانے کا حتمی فیصلہ کیا
جائے گا۔ ذرائع کے مطابق فاطمہ بھٹو نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی
ہے تاہم بلاول بھٹو زرداری کا مقابلہ کرنے لئے غنوی بھٹو انہیں ضمنی انتخاب
میں امیدوار لانا چاہتی ہیں۔
No comments:
Post a Comment