Friday, 27 December 2013

کراچی میں پاک کالونی سے لیاری گینگ وار کے 6 ملزمان کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

کراچی میں پاک کالونی سے لیاری گینگ وار کے 6 ملزمان کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

فوری طور پر لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل
کراچی: پاک کالونی میں ریکسر پل کے قریب سے لیاری گینگ وار کے 6 ملزمان کی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاقے پاک کالونی میں ریکسر پل کے قریب سے 6 افراد کی لاشیں ملیں ہیں، تمام افراد کو اغوا کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، ہلاک ہونے والے تمام افراد پاک کالونی کے رہائشی تھے اور ان کا تعلق لیاری گینگ وار کے عزیر جان گروپ سے ہے، تمام افراد کے خلاف لیاری کے مختلف تھانوں میں 10 سے 12 مقدمات درج ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کئے گئے تمام افراد کی عمریں 17 سے 29 سال کے درمیان ہیں اور ان کی شناخت گلزار، ساجد، عامر، رضوان، دلاور اور شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تمام افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

No comments:

Post a Comment

LEAVE YOUR REPPLY

Name

Email *

Message *