پاک بحریہ کی بدولت ملک کی سمندری حدود کا دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا ہے، وزیراعظم
کراچی میں پاک نیوی کی 100 ویں مڈشپ مین کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود کا دفاع ناقابل تسخیر ہے جس میں نیوی کا اہم کردار ہے، ماضی میں بھی پاک نیوی نے شاندار کامیابیاں حاصل کی اور مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ میں بھی پاک بحریہ کا کردار انتہائی اہم رہا ہے، 1971 کی جنگ میں نیوی نے سب میرینز آپریشن میں شاندار کارکردگی دکھائی، 1995 کے آپریشن میں بھی اہم کردار ادا کیا اور بحریہ نے نہ صرف جنگ میں بلکہ قدرتی آفات میں بھی قوم کی بھرپور مدد کی جس پر قوم کو نیوی پر فخر ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ قوم کے مستقبل کے معمار ہیں اور قوم اپنے دفاع کے لئے ان کی جانب دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ مشکل وقت میں فضائیہ اور بری افواج کی معاونت کرتی ہے اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اس کے پاس جدید ٹیکنالوجی ہے۔ تقریب میں کیڈٹ روحیل شہزاد کو اعزازی شمشیر سے نوازا گیا جبکہ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی موجود تھے۔
No comments:
Post a Comment