ملک بھرمیں سردی کی لہر، بالائی علاقوں اور بلوچستان میں ند
ملک بھرمیں سردی کی لہر، بالائی علاقوں اور بلوچستان میں ندی نالوں اور جھیلوں کا پانی جم گیا
ایکسپریس نیوز کے مطابق کشمیر، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں پہاڑوں پر دو دن سے برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔جس کی وجہ سے سردی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ کوئٹہ سمیت شمال مغربی بلوچستان کے کئی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی کئی درجے کم ریکارڈ کیا گیا۔ زیارت میں درجہ حرارت منفی 11 اور کوئٹہ میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ کی سرد اور جمادینے والی ہواؤں نے کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحل اور میدانی علاقوں میں بھی سردی کی شدت بڑھا دی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ اور بدین میں کم سے کم درجہ حرارت 6 جبکہ نوابشاہ میں 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے، جبکہ شمال مغربی بلوچستان میں موسم خشک اور سرد رہے گا، سردی کی لہر مزید 6 سے 7 روز تک رہے گی اور کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں آئندہ 2 روز درجہ حرارت میں مزید کمی دیکھی جائے گی۔
No comments:
Post a Comment