بے نظیر کے قتل میں ملوث ہاتھوں کو جکڑ دیا ہے، سابق وزیر داخلہ رحمان ملک
سکھر میں بے نظیر بھٹو کی چھٹی برسی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ملزم کو مجرم قرار دینا حکومتوں کا نہیں عدالتوں کا کام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو میثاق جمہوریت کے تحت موقع دیا، حکومت اپنا کام کرے ہم ان کی ٹانگیں نہیں کھینچیں گے. رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ملک اور خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہم نے افغانستان کا ساتھ دیا وہ بھی ہمارا ساتھ دے۔
واضح رہے کہ آج بے نظیر بھٹو کی چھٹی برسی کے موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری، پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت اعلیٰ قیادت نو ڈیرو میں بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دے گی اور جلسے سے خطاب کرے گی۔
No comments:
Post a Comment