Thursday, 26 December 2013

جنوبی افریقی آل راؤنڈر جیکس کیلس کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

جنوبی افریقی آل راؤنڈر جیکس کیلس کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ایک مشکل فیصلہ تھا تاہم یہی ریٹائرمنٹ کا صحیح وقت ہے, کیلس۔ فوٹو : فائل
جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کے مایہ ناز آل راؤنڈر جیکس کیلس نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔
جنوبی افریقی آل راؤنڈر جیکس کیلس نے بھارت کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے کل سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے بعد ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ جیکس کیلس کا اپنے ایک جاری بیان میں کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ ایک مشکل فیصلہ تھا تاہم میں سمجھتا ہوں کہ یہی ریٹائرمنٹ کا صحیح وقت ہے، اگر میں فٹ رہا تو ایک روزہ میچوں میں 2015 میں ہونے والے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کروں گا۔
واضح رہے کہ جیکس کیلس ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز 1995 میں انگلینڈ کے خلاف کیا، اس دوران 165 ٹیسٹ میچوں میں 44 سنچریوں اور 58 ففٹیز کی مدد سے 55.12کی اوسط سے 13174 رنز اسکور کئے، اس کے علاوہ انہوں نے 32.53 کی اوسط سے 292 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

No comments:

Post a Comment

LEAVE YOUR REPPLY

Name

Email *

Message *