Friday, 27 December 2013

پی آئی اے کی پرواز لندن سے 60 گھنٹے کی تاخیر کے بعد لاہور پہنچ گئی

پی آئی اے کی پرواز لندن سے 60 گھنٹے کی تاخیر کے بعد لاہور پہنچ گئی


اسٹاف رپورٹ
لاہور : لندن سے 60 گھنٹے کی تاخیر کے بعد قومی ایئرلائن کی پرواز بالآخر لاہور پہنچ گئی، دیار غیر میں تقریباً 3 روز تک حالات کے رحم و کرم پر رہنے والے مسافروں نے  وطن پہنچنے پر سکھ کا سانس لیا۔
کسی کو اپنے عزيز کی شادی ميں شرکت کرنا تھی، تو کسی کو ضروری کام سے پاکستان پہنچنا تھا ليکن پاکستان ایئرلائنز کی لاجواب سروس نے ان مسافروں کے ارمانوں پر پانی پھير ديا۔
جہاز ميں تکنيکی خرابی کے باعث لندن سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز ميں اتنی تاخير ہوئی کہ مسافروں کی ہمت ہی جواب دے گئی۔
مسافروں نے شکوہ کيا دريار غير ميں پی آئی اے حکام نے انہيں حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ ديا اور پرواز کی روانگی سے متعلق 3 دن تک کوئی بھی حتمی اطلاع نہيں دی گئی۔
پاکستان ایئر لائنز کا مؤقف ہے کہ کرسمس کی چھٹيوں کے باعث لندن ميں انجينئر دستياب نہيں تھے، اس لئے جہاز کی خرابی دور کرنے ميں تاخير ہوئی اور پی کے 758 کو لاہور پہنچنے ميں تقريباً 60 گھنٹے لگ گئے۔ سماء
 

No comments:

Post a Comment

LEAVE YOUR REPPLY

Name

Email *

Message *