بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ٹرین میں آتشزدگی سے 23 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اندھرآپردیش کے ضلع اننتاپور میں کوتھاچیرو ریلوے اسٹیشن کے قریب نندد بنگلور ایکسپرس کے اے سی کمپارٹمنٹ میں اچانک آگ بھڑکنے سے 23 افراد جھلس کر ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں سے متعدد کی شناخت بھی نہیں ہو سکی ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق حادثے کے وقت کمپارٹمنٹ میں 59 افراد موجود تھے، تمام زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
No comments:
Post a Comment