|
||||
اسٹاف رپورٹ
لاڑکانہ : سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی پرجوش
خطاب کیا، اُن کے نشانے پر تھے پرویز مشرف، بولے آج ایک بلا پھنسا ہے اُسے
چھوڑنا نہیں ہے، اللہ کرے یہ حکومت کامیاب ہو جائے، طاقت آنی جانی ہے
پاکستان ہمارے لئے اہم ہے۔
گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی چھٹی برسی پر جلسہ
عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں نے مجھے کہا کہ آپ الیکشن کا رزلٹ
کیوں مانا، جب سے ملک بنا ہے جمہوری قوتوں کو لڑایا جاتا رہا ہے، آج ایک
بلا پھنسا ہے اسے چھوڑنا نہیں چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ آج میں گڑھی خدابخش میں دعا کرتا
ہوں اللہ اس حکومت کو کامیاب کرے، طاقت تو آنی جانی ہے لیکن پاکستان ہمارے
لئے اہم ہے، جنگ کیلئے ہم سب کو ایک ساتھ کھڑے ہونا پڑے گا۔
وہ کہتے ہیں کہ قوموں پر کڑا وقت آتا ہے لیکن ہمیں
اس میں کامیاب ہونا ہے، مشکل وقت میں ہمیں حکومت کا ساتھ دینا ہے، آج تو
امتحان اس بلے کا ہے جو گھر میں بیٹھا ہے، بلے کو قانون ضرور پوچھے گا، ہم
میاں صاحب کے ساتھ ہیں، یہ کوئی مذاق نہیں کہ وزیراعظم کو ہتھکڑی ڈال کر
جیلوں میں رکھا گیا
|
Friday, 27 December 2013
آج ایک بلا پھنسا ہے اسے چھوڑنا نہیں چاہئے، دعا ہے حکومت کامیاب ہو، آصف زرداری
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment