پاکستان ایک محفوظ ملک اور یہاں کے لوگ محبت کرنے والے ہیں، باکسر عامر خان
لاہور میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار پر اہل خانہ کے ہمراہ حاضری اور پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ پاکستان محفوظ ملک نہیں ہے لیکن یہ تاثر غلط ہے پاکستان ایک محفوظ ملک ہے جو لوگ اب تک پاکستان نہیں آئے انہیں چاہئے کہ یہاں آئیں اور پاکستان کی خوبصورتی دیکھیں۔ انہوں نے کہاکہ لاہور پاکستان کا بہت خوبصورت شہر ہے جب کہ یہاں کے لوگ بھی بہت اچھے اور پیار کرنے والے ہیں، میں جب بھی لاہور اآتا ہوں تو داتا دربار پر ضرور حاضری دیتاہوں اور آج اپنے اہل خانہ کے ہمراہ دربار پر حاضری دی ہے۔
عامر خان نے کہاکہ میں پاکستانی عوام کا شکر گزار ہوں کہ وہ مجھ سے اتنی محبت کرتے ہیں۔ پاکستانی میرے آئندہ ہونے والے مقابلے کی کامیابی کےلئے دعا کریں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پاکستانی نوجوانوں کو باکسنگ میں تربیت دی جانی چاہئے جس کے لئے عامر خان باکسنگ اکیڈمی کی بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
No comments:
Post a Comment