مصباح نے کیلنڈر ایئر میں بغیرسنچری کے سب سے زیادہ ففٹیزکا ریکارڈ بنا دیا
ان سے قبل یونس 2002، ساروگنگولی 2007 اور گریم اسمتھ 2007 میں بغیر سنچری12 ففٹیز بنا چکے ہیں۔ 2013 میں مصباح نے 1373 اور حفیظ نے 1301 رنز بنائے، 1992 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب سال میں سب سے زیادہ ون ڈے رنز بنانے والوں کی فہرست میں ٹاپ 2 پوزیشنز پر پاکستانی کھلاڑیوں کا قبضہ رہا، 1992 میں جاوید میانداد 942، رمیز راجہ 865 اور انضمام الحق 818 رنز کے ساتھ ٹاپ 3 رنز اسکورر تھے۔ سری لنکا کیخلاف سیریز میں حفیظ نے 448 رنز بنائے، اس طرح وہ پانچ میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ رنز کے سلمان بٹ کے ریکارڈ سے تین رنز پیچھے رہ گئے، سابق اوپنر نے 2007-08 میں بنگلہ دیش کے خلاف 451 رنز بنائے تھے۔
سری لنکا سے ون ڈے مقابلوں میں پاکستان کا مجموعی اسکور 1318 رہا جو پانچ میچزکی سیریز میں اس کا تیسرا بڑا ٹوٹل ہے۔ جنید خان نے 13 وکٹیں لے کر کسی باہمی سیریز میں سب سے زیادہ شکار کرنیوالے دوسرے پلیئر کا اعزاز حاصل کیا، ان سے قبل رانا نوید نے 2004-05 میں بھارت کیخلاف 14 وکٹیں لی تھیں تاہم انھوں نے جنید سے ایک میچ زیادہ کھیلا تھا۔ جنید نے ایک باہمی سیریز میں کسی لیفٹ آرم فاسٹ بولر کی جانب سے دوسرے نمبر پر وکٹوں کا بھی ریکارڈ برابر کردیا، نیوزی لینڈ کے جیف ایلوٹ اور آسٹریلوی مچل جونسن اس فہرست میں ٹاپ پر ہیں۔ دونوں نے 7، 7 میچز کی سیریز میں 14، 14 وکٹیں لیں۔
No comments:
Post a Comment