ملتان میں ن لیگ کے کارکن وزیراعظم نوازشریف کی سالگرہ کے کیک پرٹوٹ پڑے
ملتان میں وزیز اعظم نواز شریف کی 64 ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شاہد لودھی نے کیا جہاں نوجوانوں نے پہلے ڈھول کی تھاپ پرخوب بھنگڑے ڈالے، پھر جیسے ہی کیک کاٹا گیا تو وہ اس پردیوانہ وار ٹوٹ پڑے اور چند سیکنڈزمیں کیک یا توزمین پرپڑاتھا یاپھر ان کے پیٹ میں جاچکا تھا۔
اس دوران کئی کارکنوں نے نواز شریف کی سالگرہ کا کیک ایک دوسروں کے چہروں پربھی مَل دیا۔
No comments:
Post a Comment