لاہور، بقایا جات مانگنے پر جرائم پیشہ افراد نے ہوٹل مالک کو زندہ جلا دیا
لاہورمیں جرائم پیشہ افراد نے پیسے
مانگنے پرچائے کے ہوٹل مالک کو زندہ جلا دیا جبکہ پولیس نے حملہ آوروں کے
خلاف کوئی اب تک کوئی کارروائی نہیں کی۔
دیال سنگھ کالج کے سامنے چائے کے مشہور ہوٹل پر جرائم
پیشہ افراد پہنچے اور چائے کا مطالبہ کیا تاہم ہوٹل مالک ارشاد نے 30 ہزار
کے بقایا جات مانگے جس پر ملزم بابا عبدالطیف اور رضوان نےارشاد پر پٹرول
چھڑک کرآگ لگادی، آگ سے جھلس کر ارشاد شدید زخمی ہوگیا۔ واقعے کی رپورٹ درج
کرانے کے باوجود پولیس نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی، دوسری جانب مفرور
حملہ آور ارشاد اور اس کے بھائی حمید کو مسلسل قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
No comments:
Post a Comment