چین میں شادی شدہ جوڑوں کو دوسرا بچہ پیدا کرنے کی اجازت مل گئی
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کی نیشنل پیپلز کانگریس نے ملک میں 1979سے جاری ایک جوڑا ایک بچہ کی پالیسی میں ترمیم کر کے شادی شدہ جوڑوں کو 2 بچے پیدا کرنے کی اجازت دے دے ہے۔
واضح رہے کہ چین میں 90 کی آبادی میں دہائی کے بعد سے 1.5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، چین میں شادی شدہ جوڑوں میں سے کسی ایک کا بھی بہن یا بھائی نہیں ہے اور بڑی عمر کے افراد کی تعداد بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے، اس کے علاوہ چین میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد روزگار کے لئے اپنے ماں باپ کو چھوڑ کر دوسرے شہروں کی جانب ہجرت کر جاتی ہے جس کی وجہ سے ماں باپ کو بڑھاپے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
No comments:
Post a Comment