این آئی سی ایل اسکینڈل، چیرمین نیب تحقیقات میں کلیئر، دوبارہ عہدے کا چارج سنبھال لیا
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی آپریشنزنیب ظاہرشاہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر قمرالزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا، تحقیقات رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی ٹیکس محتسب عبد الرؤف چوہدری نے این آئی سی ایل کیس میں رکاوٹیں ڈالیں جبکہ قمر زمان چوہدری کا چیر مین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی کی تقرری میں کوئی کردار نہیں تھا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب نے قمر زمان چوہدری کو تحقیقات سے کلیئر کر دیا ہے جس کے بعد چیرمین نیب نے دوبارہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، قمر زمان چوہدری این آئی سی ایل اسکینڈل کی شفاف تحقیقات کے لئے چھٹی پر چلے گئے تھے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ نیب کو قمرزمان چوہدری کے خلاف این آئی سی ایل اسکینڈل میں تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ قمر زمان چوہدری پر الزام تھا کہ انہوں نے اس وقت کے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ عبدالرؤف چوہدری کو این آئی سی ایل کرپشن کیس کے حوالے سے ایک متنازعہ خط تحریر کیا تھا جس کے وہ مجاز نہیں تھے۔
No comments:
Post a Comment