Friday, 27 December 2013

بنگلادیش میں اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کو گھر میں نظربند کردیا گیا

بنگلادیش میں اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کو گھر میں نظربند کردیا گیا

خالدہ ضیا کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی اضافی نفری ان کی سیکیورٹی بڑھانے کے لئے تعینات کی گئی، ڈپٹی کمشنر فوٹو: فائل
ڈھاکا: بنگلادیش کی اپوزیشن لیڈر اور بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا کو انتخابات سے قبل مظاہروں کی کال دینے پر گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے حکومت کی ایما پر ان کی رہنما کو منگل سے گھر میں نظر بند کر رکھا ہے اور پولیس کسی کو بھی ان کے گھر جانے کی اجازت نہیں دے رہی جس کے خلاف وہ بھرپور مظاہرہ کریں گے۔
دوسری جانب ڈھاکا پولیس کے ڈپٹی کمشنر لطف الکبیر نے خالدہ ضیا کو نظر بند کئے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خالدہ ضیا کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی اضافی نفری ان کی سیکیورٹی بڑھانے کے لئے تعینات کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل خالدہ ضیا اور دیگر 20 اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی جانب سے 5 جنوری کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل نگراں حکومت کے قیام سے انکار کے بعد الیکشن کی مخالفت کرتے ہوئے 29 دسمبر کو عوامی مارچ کی کال دی تھی جس کے بعد ہزاروں پولیس اہلکار اور فوجی ملک بھر میں تعینات کردیئے گئے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

LEAVE YOUR REPPLY

Name

Email *

Message *