آئی سی سی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقن کھلاڑی سرفہرست، مصباح اور یونس بھی ٹاپ 10 میں شامل
پاکستان کے جادو گر اسپنر سعید اجمل بھی
بدستورچوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔ فوٹو: فائل
آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئر پہلے جبکہ جنوبی افریقا کے ہی ہاشم آملہ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک تیسرے، سری لنکا کے کمار سنگاکارا چوتھے نمبر پر براجمان ہیں، آئی سی سی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق اور تجربہ کار یونس خان بھی بدستور 8 ویں اور 10ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
بولنگ کے شعبے میں بھی جنوبی افریقا کے بولروں کا راج پے اور پہلی پوزیشن پر ڈیل اسٹین جبکہ دوسری پوزیشن پر ورنن فیلنڈربراجمان ہیں، سری لنکا کے سپنر رنگانا ہیراتھ تیسرے اور پاکستان کے سعید اجمل چوتھے نجب کہ بھارت کے اشون پانچویں نمبر پر ہیں۔
No comments:
Post a Comment