پرویزمشرف نے خصوصی عدالت کے اختیارات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
وفاقی حکومت کی پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کی
کارروائی بدنیتی پر مبنی ہے، وکیل خالد رانجھا فوٹو: فائل
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں پرویز مشرف کے وکیل خالد رانجھا نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی بدنیتی پر مبنی ہے، نوازشریف حکومت پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کرکے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرناچاہتی ہے۔ 3 نومبر کا اقدام انفرادی نہیں اجتماعی تھا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت میں ٹرائل نہیں ہوسکتا، اگرکوئی ٹرائل کرنا ہے تو فوجی عدالت میں آرمی ایکٹ کے تحت کیاجائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر کے برطانوی وکلا نے غداری کیس کو سیاسی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے مداخلت کی درخواست بھی ہے۔ وکلا کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف حکومت پاکستان کی طرف سے شروع کیا گیا مقدمہ سیاسی اور ٹرائل محض نمائشی ہے لہٰذا اقوام متحدہ اس میں مداخلت کرے۔
No comments:
Post a Comment