چین میں آئی فون کی فروخت کے لیے ایپل کا معاہدہ
آ
امریکی کمپنی ایپل نے چینی موبائل
کمپنی چائنا موبائل نیٹ ورک کے ساتھ ایک کاروباری معاہدہ کیا ہے جس کے تحت
وہ چین میں ایپل کا آئی فون فروخت کرے گی۔
چینی کمپنی چائنا موبائل کے ساڑھے 70 کروڑ سے
زیادہ صارفین ہیں اور اس کا شمار ان تین کمپنیوں میں ہوتا ہے جنھیں چینی
حکومت کی طرف سے اس مہینے کے اوائل میں فور جی ٹیکنالوجی کا لائسنس دیا گیا
ہے۔توقع ہے کہ حالیہ معاہدے سے ایپل کی فروخت میں اضافہ ہوگا۔
ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹم کک نے ایک بیان میں کہا کہ ’چین ایپل کے لیے ایک بہت ہی اہم مارکیٹ ہے۔ چائنا موبائل کے ساتھ شراکت داری سے ہمیں دنیا کے سب سے بڑے نیٹ ورک کے صارفین کو آئی فون پیش کرنے کا موقع ملا ہے۔‘
اس سال کے اوائل میں ٹم کک نے اس توقع کا اظہار کیا تھا کہ جلد ہی شمالی امریکہ کی جگہ چین ایپل کا دنیا میں آمدن کا سب سے بڑا ذریعہ ہوگا۔
"چین ایپل کے لیے ایک بہت ہی اہم مارکیٹ ہے۔ چائنا موبائل کے ساتھ شراکت داری سے ہمیں دنیا کے سب سے بڑے نیٹ ورک کے صارفین کو آئی فون پیش کرنے کا موقع ملا ہے۔"
ٹم کک
حالیہ دنوں میں چین میں آئی فون کے پرانے ماڈل کی فروخت میں کمی آئی تھی کیونکہ صارفین سام سانگ اور دیگر مقامی کمپنیوں کے سستے موبائل فون سیٹ خریدنے لگے تھے۔
چین میں سام سانگ، لینووو اور کول پیڈ کے سمارٹ فون سب سے زیادہ فروخت ہوتے ہیں۔
چین میں ایپل کے آئی فون کی فروخت اس لیے بھی متاثر ہوئی کہ وہاں کی موبائل نیٹ ورک کمپنیاں اپنے صارفین کو آئی فون پر رعایت نہیں دیتی جس کی وجہ سے ایپل کا آئی فون نسبتاً مہنگا پڑتا ہے۔
مارکیٹ میں مقابلہ کرنے کے لیے ایپل نے اس سال نسبتاً سستا آئی فون پانچ سی متعارف کروایا تھا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سستا آئی فون اور دنیا میں موبائل نیٹ ورک کی سب بڑی کمپنی سے معاہدے کی وجہ سے اسے مارکیٹ میں مخالفین کے ساتھ مقابلے میں مدد ملے گی۔
تاہم ایپل نے ابھی تک اس بات کا اعلان نہیں کیا ہے کہ چائنا موبائل کے ذریعے فروخت ہونے والے پانچ ایس اور پانچ سی ماڈل کے آئی فون کے لیے چینی صارفین کو کتنی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
No comments:
Post a Comment