پاک بھارت تعلقات معمول پرآنے سے جنوبی ایشیا امن کا گہوارہ بن جائے گا، مولانا فضل الرحمان
خیر سگالی کا پیغام لے کر بھارت جارہے ہیں،
ہمسایہ ملک کے ساتھ دشمنی نہیں بہتر تعلقات چاہتے ہیں، فضل الرحمن۔ فوٹو:
فائل
بھارت روانگی سے قبل واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحما ن نے کہا کہ خیر سگالی کا پیغام لے کر بھارت جارہے ہیں ہم ہمسایہ ملک کے ساتھ دشمنی نہیں بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات معمول پرآنے سے جنوبی ایشیا امن کا گہوارہ بن جائے گا، دونوں ممالک کے مسائل کا حل مذاکرات میں ہے اورمسائل کے حل کے لیے خطے کے دونوں ممالک کومشترکہ حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاک بھارت سرحد پر سول نیوکلیئر پلانٹ کی تنصیب کے حوالے سے عمران خان کا بیان بچکانہ ہے، ابھی دونوں ملکوں کی سرحدیں بھی متعین نہیں، پھر بھی خلاف ورزیاں ہوتی رہتی ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بندش کے حوالے سے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، خیبرپختونخوا میں حکومت نہیں این جی اوز کام کر رہی ہیں، مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے ضابطہ اخلاق موجود ہے لیکن اس کے نفاذ کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔
No comments:
Post a Comment