Wednesday, 25 December 2013

بھارتی ریاست بہار میں غیر شادی شدہ خواتین پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی

بھارتی ریاست بہار میں غیر شادی شدہ خواتین پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی

غیر شادی شدہ خواتین پر موبائل فون کی پابندی کا اطلاق گھر والے خود کرائیں گے۔ پنچایت کا فیصلہ۔ فوٹو: فائل
پٹنہ: بھارتی ریاست بہار  کے گاؤں کی پنچایت نے غیر شادی شدہ خواتین کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کے روز ریاست بہار کے ضلع چمپارن کے گاؤں سومراگھ کی پنچایت نے فیصلہ دیا کہ گاؤں کی کوئی بھی غیر شادی شدہ لڑکی موبائل فون استعمال نہیں کرے گی، اس پابندی کا اطلاق گاؤں میں بسنے والا ہر خاندان اپنے طور پر کرے گا، اگر کوئی لڑکی اس پابندی کی خلاف ورزی کا مرتکب پائی گئی تو اس خاندان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ گاؤں کی پنچایت کے عبوری سربراہ حامد انصاری کا کہنا ہے کہ اس پابندی کے سلسلے میں انہوں نے گاؤں کے سیکڑوں خاندانوں سے رائے طلب کی تھی جس کے بعد ہی انہوں نے اس کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب ریاست بہار کے پنچایتی امور کے وزیر بھیم سنگھ کا کہنا ہے کہ  اس قسم کے کسی بھی فیصلے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، کسی بھی پنچایت کی جانب سے اس قسم کی پابندی غیر قانونی اورغیر آئینی ہے، اگر گاؤں کے کسی فرد نے پنچایت کے فیصلے کی شکایت درج کرائی تو کارروائی کی جائے گی۔

No comments:

Post a Comment

LEAVE YOUR REPPLY

Name

Email *

Message *