Saturday, 21 December 2013

عمر گل سری لنکا کیخلاف باقی ون ڈے میچوں کیلئے ٹیم میں شامل

عمر گل سری لنکا کیخلاف باقی ون ڈے میچوں کیلئے ٹیم میں شامل

عمر گل کو ان فٹ ہونے کے باعث متحدہ عرب امارات سیریز کے لئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ فوٹو: بی سی سی آئی/فائل
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عمر گل کو سری لنکا کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے لئے ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے عمر گل کی دوبارہ قومی ٹیم میں شامل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر گل پہلی دستیاب فلائٹ سے دبئی روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ ٹیم کو جوائن کریں گے اور سری لنکا کے خلاف باقی 3 ون ڈے میچوں میں حصہ لیں گے۔
واضح رہے کہ عمر گل کو ان فٹ ہونے کے باعث متحدہ عرب امارات سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا تاہم سری لنکا کے خلاف گزشتہ 2 ون ڈے میچوں میں پاکستان کے بولرز کچھ خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے جس کے بعد ٹیم مینیجمنٹ اور کپتان مصباح الحق کو عمر گل کی شدید کمی محسوس ہورہی تھی۔

No comments:

Post a Comment

LEAVE YOUR REPPLY

Name

Email *

Message *