Saturday, 11 January 2014

اسلم چوہدری پر حملہ کرنے والے مبینہ شخص کا بھائی اور اس کے 2 ساتھی گرفتار، پولیس

اسلم چوہدری پر حملہ کرنے والے مبینہ شخص کا بھائی اور اس کے 2 ساتھی گرفتار، پولیس


مبینہ خود کش حملے میں مارا گیا بمبار نعیم اللہ 4 بچوں کا باپ تھا۔ فوٹو؛فائل
کراچی: پولیس نے ایس پی سی آئی ڈی اسلم چوہدری اور ان کے ساتھیوں پر حملہ کرنے والے مبینہ خودکش بمبار کی شناخت کے بعد اس کے بھائی اور 2 ساتھیوں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سی آئی ڈی نیاز احمد کھوسو کے مطابق مبینہ خودکش  حملہ آور نعیم اللھ کے 2 دوستوں اور ایک بھائی کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ نعیم اللہ  کا زیرحراست بھائی شہاب اللہ  بھی پشاور میں خودکش حملے کے لیے گیا تھا جہاں ایک حملے کے بعد دوسرا حملہ اس نے کرنا تھا مگر وہ عین وقت پر ڈر گیا اور بھاگ کر کراچی آگیا جب کہ حملہ آور کے والد بنارس کالونی میں واقع ایک مدرسے میں بچوں کو دینی تعلیم دیتے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ خود کش حملے میں مارا گیا بمبار نعیم اللہ 4 بچوں کا باپ تھا اور اس کی شناخت جائے وقوعہ سے ملنے والے ایک ہاتھ کی انگلیوں کی فنگرپرنٹس کی مدد سے نادار نے کی ہے۔ حملہ آور کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے فضل اللھ گروپ سے ہے۔

No comments:

Post a Comment

LEAVE YOUR REPPLY

Name

Email *

Message *