Wednesday, 8 January 2014

آصف زرداری عدالت کے احترام میں پیش ہو رہے ہیں مشرف کو بھی عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیئے، خورشید شاہ

آصف زرداری عدالت کے احترام میں پیش ہو رہے ہیں مشرف کو بھی عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیئے، خورشید شاہ


قانون اور آئین میں سب برابر ہیں چاہے وہ صدر ہو یا فقیر،اپوزیشن لیڈر. فوٹو: فائل
اسلام آ باد: اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری پر بے بناہ کیسز بنائے گئے ہیں تاہم وہ آج عدلیہ کے احترام میں عدالت کے روبرو پیش ہو رہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری 1997 سے کیسز کا سامنا کر رہے ہیں، پولو گراؤنڈ ریفرنس کے 15ملزمان کو بری کیا جاچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر عدالت کے احترام میں پیش ہو رہے ہیں، یہی فرق ہے ایک آمر اور ایک سیاسی رہنما میں، قانون اور آئین میں سب برابر ہیں چاہے وہ صدر ہو یا فقیر۔
ایک سوال کے جواب میں قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ جس طرح سے آصف علی زرداری عدالتوں کا سامنا کر رہے ہیں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو بھی عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیئے۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری پر وزیراعظم نواز شریف کے سابقہ دور حکومت میں 12 مقدمات دائر کئے گئے تھے جن میں سے 8 سے وہ عدالتوں سے بری ہو چکے ہیں جبکہ ایس ایس جی کوٹیکنا، اے آر وائی گولڈ، ٹریکٹر اسکیم اور پولو گراؤنڈ کی تعمیر کے 4کیسز کے حوالے سے آج فیصلہ سنایا جائے گا۔ اگر صدر آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد ہو جاتی تو انہیں 14 سال کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

No comments:

Post a Comment

LEAVE YOUR REPPLY

Name

Email *

Message *