اعتزاز حسین نے بہادری اور قربانی کی عظیم مثال قائم کی ہے، سربراہ پاک فوج
پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے ہنگو میں دہشت گردوں کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے اپنی جان قربان کرنے والے اعتزاز حسین کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی، ان کا کہنا تھا کہ 15 سالہ اعتزاز حسین نے بہادری اور قربانی کی عظیم مثال قائم کی ہے، اس نے آج اپنی جان کی قربانی ہمارے بہتر کل کے لئے دی ہے اور قوم کو اس نوجوان ہیرو پر فخر ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ہنگو میں نویں جماعت کے طالب علم اعتزاز حسین نے اسکول میں داخل ہونے والے خود کش حملہ آورکو روک کر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے کئی معصوموں کی زندگیاں بچالی تھیں۔
No comments:
Post a Comment