Sunday, 5 January 2014

عراق میں القاعدہ کیخلاف امریکی فوج نہیں بھیجی جائیگی، جان کیری

عراق میں القاعدہ کیخلاف امریکی فوج نہیں بھیجی جائیگی، جان کیری

  5 جنوری 2014
عراقی صوبے فلوجہ میں القاعدہ کے شدت پسند حمایتی گروپ کے کنٹرول پر شدید تشویش ہے لیکن یہ عراق کی ذاتی جنگ ہے، امریکی وزیر خارجہ. فوٹو: اے ایف پی/فائل
یروشلم: امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ واشنگٹن  القاعدہ  کے حامی شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں عراقی حکومت کی مدد کرے گا لیکن عراق میں امریکی فوجیوں کو واپس نہیں بھیجا جائے گا۔
اسرائیل کے دارالحکومت یروشلم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکا کو عراقی صوبے فلوجہ میں القاعدہ کے شدت پسند حمایتی گروپ کے کنٹرول پر شدید تشویش ہے لیکن  یہ عراق کی ذاتی جنگ ہے ا س لئے امریکا اپنے فوجیوں کو واپس عراق نہیں بھیجے گا البتہ القاعدہ کے شدت پسندوں کے خلاف لڑائی میں عراقی حکومت کو جہاں تک مممکن ہو سکا مدد فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا  کو یقین ہے کہ عراقی وزیراعظم نوری المالکی شدت پسندوں کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے  ہیں۔
واضح رہے کہ سٹریٹیجک اعتبار سے عراق کے اہم شہر فلوجہ  پر شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ 2 روز کی شدید  شدید جھڑپوں کے بعد کنڑول حاصل کر لیا تھا۔

No comments:

Post a Comment

LEAVE YOUR REPPLY

Name

Email *

Message *