رومانس کے معاملے میں آزاد ہوں اور کسی سے بھی کرسکتی ہوں، پریانکا
ممبئی میں پریس کانفرنس کے دوران جب ایک صحافی نے پریانکا چوپڑا سے سوال کیا کہ انہیں نہیں لگتا کہ جس فلم ایوراڈ شو کی میزبانی انہیں دی گئی ہے اس کے لیے شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی جوڑی بہتر نظرآتی کیونکہ آپ دونوں رومانس کرتے ہوئے اچھے لگتے ہیں، اس پر پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ آپ صرف شاہ رخ خان کی بات کیوں کررہے ہیں رومانس کرنا میرا کام ہے اور اپنے کام کے معاملے میں مکمل طور پر آزاد ہوں اس لئے رومانس کسی کے ساتھ بھی کرسکتی ہوں۔
گلوکاری اور اداکاری کے میدان میں جوہر دکھانے والی پریانکا چوپڑا چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے ساتھ فلم ایوارڈ شو کی میزبانی کریں گی، اس سے قبل شاہ رخ خان، سیف علی خان، اور عمران خان سمیت دیگر کئی ستارے اس ایوارڈ شو کی میزبانی کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا شاہ رخ خان کے ساتھ کئی ہٹ فلموں میں کام کرچکی ہیں جب کہ میڈیا میں دونوں کے رومانس اور خفیہ شادی کے بھی خوب چرچے رہے۔
No comments:
Post a Comment