Wednesday, 8 January 2014

کرپشن کیسز: آصف زرداری پر پیشی کے باوجود فرد جرم عائد نہ ہو سکی

کرپشن کیسز: آصف زرداری پر پیشی کے باوجود فرد جرم عائد نہ ہو سکی

پولو گراؤنڈ ریفرنس کے تمام مرکزی ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں آصف زرداری پر کیس کی کوئی بنیاد ہی نہیں بنتی، فاروق نائیک۔ فوٹو: فائل
اسلام آ باد: سابق صدر آصف علی زرداری پر آج بھی پولو گراؤنڈ اور کوٹیکنا ریفرنس کیس میں فرد جرم عائد نہ کی جا سکی عدالت نے سابق صدر کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد کی احتساب عدالت کے چیف جسٹس محمد بشیر کے روبرو پیش ہوئے اور 5 منٹ کی مختصر پیشی کے بعد واپس چلے گئے جس کے بعد آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں کیس کو ختم کرنے کے لئے درخواست جمع کرائی۔
کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کہنا تھا کہ عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری پر پولوگراؤنڈ ریفرنس کو ختم کیا جائے کیونکہ ان کے خلاف کوئی ثبوت ہیں اور نہ ہی کوئی شواہد، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پولو گراؤنڈ کیس میں کسی نے بھی میرے موکل کے خلاف گواہی نہیں دی ہے اور کیس کے تمام مرکزی ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں لہذا آصف علی زرداری پر کیس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 جنوری تک ملتوی کر دی۔ فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری ایک بہادر شخص ہیں اور وہ عدالتوں سے بھا گنے والے نہیں، وہ آج بھی عدالت میں پیش ہوئے اور آئندہ بھی جب کبھی ضرورت پڑی تو پیش ہوں گے۔
ایک سوال کے جواب میں فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کو ابھی بھی سیکیورٹی خطرات لاحق ہیں تاہم حکومت کی جانب سے مکمل سیکیورٹی فراہم کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے نمائندوں کو بھی کیس کی کوریج کی اجازت ملنی چاہیئے۔

No comments:

Post a Comment

LEAVE YOUR REPPLY

Name

Email *

Message *