Sunday, 5 January 2014

ڈرامہ کوئن کے ساتھ دھوکا یا نیا پبلسٹی اسٹنٹ،وینا ملک کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک، متنازعہ تصاویراپ لوڈ

ڈرامہ کوئن کے ساتھ دھوکا یا نیا پبلسٹی اسٹنٹ،وینا ملک کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک، متنازعہ تصاویراپ لوڈ

  اتوار 5 جنوری 2014
پرشانت میرا ملازم تھا لیکن اب وہ پیسوں اور سستی شہرت کے لالچ میں بلیک میل کررہا ہے،وینا ملک۔ فوٹو: فائل
دبئی: اپنے نت نئے اسکینڈلز کی وجہ سے ڈرامہ کوئن کہلانی والی وینا ملک کے بھارتی ڈیجیٹل منیجر نے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرکے وینا کی نازیبا تصاویر اپ لوڈ کردیں ہیں۔
وینا ملک کا کہنا ہے کہ پرشانت بھارتی شہری اور ان کا ملازم تھا جسے 10 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دیتی تھی، وہ بھائی جیسا تھا اور انہیں بہن کی طرح پیار کرتا تھا لیکن اب وہ پیسوں اور سستی شہرت کے لالچ میں بلیک میل کررہا ہے، وہ اپنی شادی کے بعد کافی مصروف تھیں اس لئے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ تبدیل نہیں کرسکیں جس کا فائدہ پرشانت نے اٹھایا ہے اور اب وہ اس پر نازیبا تصاویر اور نامناسب باتیں لکھ رہا ہے۔
وینا ملک کا کہنا ہے کہ پرشانت جھوٹا شخص ہے، اس کے الزامات بے بنیاد ہیں، وہ اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہیں، ایک شادی شدہ خاتون پر بھارتی شہری کی جانب سے الزامات عائد کرنا غیر مناسب ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان کا شوہر پٹھان ہے اور وہ انہیں تحفظ دینا جانتا ہے، اس لئے پرشانت کو چاہیئے کہ وہ اپنی حد میں رہے، وینا کا مزید کہنا تھا کہ وہ پرشانت کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے اپنا نياسوشل ميڈيا اکاؤنٹ بناليا ہے۔
واضح رہے کہ وینا ملک نے 25 دسمبر کو دبئی میں ایک پاکستانی بزنس می سے شادی کرلی ہے۔

No comments:

Post a Comment

LEAVE YOUR REPPLY

Name

Email *

Message *