بنگلہ دیش میں انتخابات عوامی ترجمانی نہیں کرتے دوبارہ الیکشن کرائے جائیں، امریکا کا مطالبہ
امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کو بنگلا دیش کے انتخابات سے مایوسی ہوئی ہے، انتخابات کے نتائج عوامی خواہشات کی نمائندگی نہیں کرتے۔امریکا نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں فوری طور پر آزادانہ، شفاف اور پر امن انتخابات کرائے جائیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بنگلادیش کی حکومت اور اپوزیشن پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سخت بیان بازیوں اور تشدد سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں 2 روز قبل ہونے والے متنازعہ عام انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے بائیکا ٹ کے باعث شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ نے پارلیمنٹ کی 300 نشستوں میں سے 232 پر کامیابی حاصل کی جبکہ مختلف شہروں میں پرتشدد مظاہروں میں 21 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی بھی ہوئے۔
No comments:
Post a Comment