پاکستانی خواتین کپڑے سی کر اپنا معیار زندگی بہتر بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں، رپورٹ
برطانوی اخبار نے حالیہ شائع ہونے والی اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی خواتین اپنے گھروں میں خوبصورت لباس تیار كر كے اپنی آمدنی میں اضافہ كر رہی ہیں، پاكستانی ہنر مند خواتین كپڑوں پر خوبصورت كڑھائی كر كے منفرد لباس تیار كر رہی ہیں جو ثقافت كی عكاس بھی ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاكستان كے سب سے بڑے شہر كراچی میں ہزاروں خواتین اپنے گھروں میں خواتین اور بچوں كے كپڑے سینے كے كاروبار سے وابستہ ہیں جس سے وہ اپنا معیار زندگی بہتر بنانے میں كامیاب ہوئی ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹر پرینرشپ اینڈ كمیونٹی ڈویلمپنٹ انسٹیٹیوٹ (ای سی ڈی آئی) ہنر مند خواتین كی مدد كر رہا ہے اور انہیں كاروباری ماحول بھی فراہم كر رہا ہے۔ ای سی ڈی آئی کی پروگرام مینیجر آمنہ شیخ کا کہنا ہے کہ خواتین انتہائی خوبصورت اور نئے ڈیزائن كے لباس تیار كرتی ہیں مگر ان كو یہ پتا نہیں ہوتا كہ ان كپڑوں كو ماركیٹ میں بیچا کیسے جائے، اس سلسلے میں ہمارا ادارہ ان ہنر مند خواتین سے سلے ہوئے كپڑے خرید كر ان كی حوصلہ افزائی كرتا ہے۔
No comments:
Post a Comment