گوجرانوالہ میں پسند کی شادی کیلئے گھر چھوڑنے والی لڑکی کو لڑکا اوراس کا باپ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا
پولیس نے لڑکی کی درخواست پر جنسی زیادی کا
نشانہ بنانے والے لڑکے اور اس کے باپ کو گرفتار کرلیا۔ فوٹو: فائل
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ گرجاکھ کےعلاقے میں نوجوان وقاص محلہ چاہ باغوالہ کی رہائشی حنا کو شادی کا جھانسہ دے کر بھگا کر ساتھ لایا، متاثرہ لڑکی کسی طرح ان درندوں کے چنگل سے نکل کرتھانے پہنچ گئی جہاں اس کا کہنا تھا میں وقاص کے ساتھ بھاگ کر اس کے ساتھ تو آگئی لیکن اس نے مجھ سے شادی نہیں کی اورایک علیحدہ گھر میں 6 ماہ تک قید رکھا جہاں وقاص اور اس کا 50 سالہ باپ طفیل مجھے مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، پولیس نے لڑکی کی درخواست پر دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ والدین کی جانب سے پسند کی شادی سے انکار کے بعد اکثر لڑکے اور لڑکیاں گھر سے بھاگ کر شادی کرلیتے ہیں جس کے باعث لڑکیوں کی جانب سے اس اقدام کے بعد انہیں سسرالیوں کی جانب سے طعنے بھی برداشت کرنا پڑتے ہیں جب کہ غیرت کے نام پر اہل خانہ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں۔