آصف نا اشمیت، وینا ملک نے دبئی میں اسد بشیر خان خٹک سے شادی رچالی
اداکارہ وینا ملک اور بزنس مین اسد بشیر خان خٹک کا نکاح دبئی کی ایک عدالت میں ہوا، اسد بشیر کے دبئی اور امریکا میں مختلف کاروبار ہیں۔ اسد بشیر خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ وینا ملک کے والد کے دوستے کے بیٹے ہیں۔
اس موقع پر اداکارہ وینا ملک کا کہنا تھا کہ بہت اچھا لگ رہا ہے اور میں خود کو دنیا کی سب سے خوش قسمت لڑکی تصور کر رہی ہوں، مجھے نہیں پتہ کہ والدین نے شادی کے لئے آج کا دن ہی کیوں منتخب کیا جبکہ وینا ملک کے شوہر اسد بشیر خان کا کہنا تھا کہ بہت زیادہ خوشی محسوس کر رہا ہوں، آج کا دن ہماری شادی کے علاوہ قائد اعظم محمد علی جناح کی پوم پیدائش کے حوالے سے بھی یادگار دن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد دینا ملک کے ساتھ عمرے کے لئے جاؤں گا اور ہم دونوں اپنے دوستوں کو دعوت کے لئے بھی مدعو کریں گے۔
واضح رہے کہ وینا ملک اس سے قبل اپنے نکاح کی تردید کرتی رہیں اور ان کا کہنا تھا کہ 2015 سے پہلے ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
No comments:
Post a Comment