Wednesday, 25 December 2013

چینی اسمگلروں نے ہانگ کانگ تک سرنگ تعمیر کرڈالی

چینی اسمگلروں نے ہانگ کانگ تک سرنگ تعمیر کرڈالی

سامان کی اسمگلنگ کے لئے روشنی، ہوا اور ریل گاڑی کی سہولت بھی موجود ہے۔ فوٹو؛ اے ایف پی
بیجنگ: آپ نے ایک ملک کو دوسرے ملک سے جوڑنے کے لئے یورپ کے سمندری راستے اور فلسطین میں غزہ سے مصر تک سرنگ کے بارے میں تو سنا ہو گا لیکن چین میں اسمگلروں نے اپنے ناجائز کاروبار کو وسیع اور آرام دہ بنانے کے لئے چین سے ہانگ کانگ تک سرنگ تعمیر کررکھی ہے۔
چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسمگلروں کی جانب سے قائم کی گئی سرنگ چینی علاقے شین زن کے ایک گیراج سے ہانگ کانگ کے قریب واقع دریا کے پاس نکلتی ہے، چاروں طرف سے مکمل طور پر بند ٹنل میں سامان کی اسمگلنگ کے لئے روشنی، ہوا اور ریل گاڑی کی سہولت بھی موجود ہے۔ سرنگ کی لمبائی 40 میٹر، چوڑائی 0.8 میٹر اور اونچائی ایک میٹر ہے جس میں ریل کے علاوہ موبائل سمیت مختلف چھوٹی اشیا کی اسمگلنگ کے لئے ٹنل میں ریلوے سسٹم کے ساتھ ساتھ ایک ویگن کا نظام بھی موجود ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس سرنگ کی تعمیر پر 4 لاکھ 90 ہزار امریکی ڈالر خرچ ہوئے اور یہ سرنگ 4 ماہ میں تعمیر کی گئی۔
چین کے سرحدی حکام نے ایک ہفتہ قبل یہ سرنگ دریافت کی جبکہ سرنگ کے قریب رہائشی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی دنوں سے وہ رات کے اوقات میں ڈرلنگ کا شور سن رہی تھی۔

No comments:

Post a Comment

LEAVE YOUR REPPLY

Name

Email *

Message *