برطانوی نژاد باکسر عامر خان نے پاکستانی نوجوانوں کی تربیت کیلئے اپنی خدمات پیش کر دیں
پروفیشنل باکسر ہوں، شادی سے باکسنگ متاثر نہیں
ہوگی، عامر خان۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز۔
راولپنڈی میں دسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ ایک فل ٹائم باکسر ہیں اور باکسر ہی رہیں گے، شادی سے باکسنگ متاثر نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باکسنگ کے شعبے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، چاہتا ہوں کہ نوجوان پاکستانی باکسرز کی تربیت کروں۔
اس موقع پر عامر خان نے غریب اور نادار لوگوں کے لئے شلٹر ہوم کا افتتاح بھی کیا، عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فلاحی کام کرنےت کی ضرورت ہے، وہ دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر عامر خان فاؤنڈیشن کے ذریعے سے پاکستان کے غریب اور نادار لوگوں کے لئے فلاحی کام کرنا چاہتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment