ملک میں کول کے ذخائر سعودی عرب کے برابر ہیں : ڈاکٹر ثمر مبارک مند
!
ڈاکٹر صاحب ان ذخائر کے معیار کے بارے آپ کیا کہتے ہیں۔ کوئلے کے ذخائر پر آپ نے آگ کا شعلہ نکال کر اپنی بَلّے بَلّے کروا لی تھی لیکن اس ایک شعلے کے بعد وہ ذخائر کہاں چلے گئے۔ کاپر گولڈ، لیڈ اور چاندی کے ذخائر اگر موجود ہیں تو انہیں نکالتے کیوں نہیں۔ سیاستدانوں کی طرح آپ بھی عوام کو سہانے خواب دکھانے لگ گئے ہیں۔
سعودی عرب کے برابر ہمارے پاس معدنی ذخائر موجود ہیں لیکن ہم پھر بھی کشکول لیکر در در پھر رہے ہیں۔ حکومت سے ایک سٹیل مل بھی نہیں چل رہی آپ کئی سٹیل ملوں کی بات کر رہے ہیں۔ جناب پورا ملک آپ کی صلاحیتوں کا معترف ہے، اگر پٹاری میں کوئی سانپ چھپا کر رکھا ہے تو اسے باہر نکالیں تاکہ عوام کا کچھ بھلا تو ہو۔ اگر آپ نے صرف باتیں ہی سُنانی ہیں تو وہ سیاستدان بھی کافی ہیں سُنانے والے، لہٰذا عوام کے زخموں پر اگر مرہم نہیں رکھ سکتے تو نمک مت چھڑکیں۔ اب آپ کوئی عملی اقدام کریں اور عوام کو ساحر لدھیانوی کی آواز میں پیغام دیں ....
زمانے اب تو خوش ہو زہر یہ بھی پی لیا میں نے
!ڈاکٹر صاحب ان ذخائر کے معیار کے بارے آپ کیا کہتے ہیں۔ کوئلے کے ذخائر پر آپ نے آگ کا شعلہ نکال کر اپنی بَلّے بَلّے کروا لی تھی لیکن اس ایک شعلے کے بعد وہ ذخائر کہاں چلے گئے۔ کاپر گولڈ، لیڈ اور چاندی کے ذخائر اگر موجود ہیں تو انہیں نکالتے کیوں نہیں۔ سیاستدانوں کی طرح آپ بھی عوام کو سہانے خواب دکھانے لگ گئے ہیں۔
سعودی عرب کے برابر ہمارے پاس معدنی ذخائر موجود ہیں لیکن ہم پھر بھی کشکول لیکر در در پھر رہے ہیں۔ حکومت سے ایک سٹیل مل بھی نہیں چل رہی آپ کئی سٹیل ملوں کی بات کر رہے ہیں۔ جناب پورا ملک آپ کی صلاحیتوں کا معترف ہے، اگر پٹاری میں کوئی سانپ چھپا کر رکھا ہے تو اسے باہر نکالیں تاکہ عوام کا کچھ بھلا تو ہو۔ اگر آپ نے صرف باتیں ہی سُنانی ہیں تو وہ سیاستدان بھی کافی ہیں سُنانے والے، لہٰذا عوام کے زخموں پر اگر مرہم نہیں رکھ سکتے تو نمک مت چھڑکیں۔ اب آپ کوئی عملی اقدام کریں اور عوام کو ساحر لدھیانوی کی آواز میں پیغام دیں ....
زمانے اب تو خوش ہو زہر یہ بھی پی لیا میں نے
No comments:
Post a Comment