خون کا دریا ۔۔تماشائیوں کا ہجوم
لندن (بیورورپورٹ)سلو واکیہ کے علاقہ میں جاوا ریور جو ایک
چھوٹا سا سمال ٹاﺅن ہے، کے دریا کا رنگ شام کے وقت سرخ ہو گیا اور ایسے
لگنے لگا کہ یہ دریا کا پانی کم اور خون زیاد ہ ہے۔ ا س واقعہ کی فوری طور
پر اطلاع پولیس کو دی گئی ۔پولیس کی ترجمان علینا انتالوا نے میڈیا کو
بتایا کہ شاید یہ مچھلیوں کا خون ہے لیکن اس سلسلہ میں کچھ نہیں کہا جا
سکتا ۔یہ دریا میں پانی کی بجائے خون کیوں بہہ رہا ہے۔ پولیس اور امدادی
ٹیموں کو طلب کر لیا گیا ہے تاہم ٹاﺅن کمیٹی کے افسران نے کہا ہے کہ اس
دریا کے کافی دور ایک سلاٹر ہاﺅس ضر ور موجود ہے مگر اس کا پانی براہ راست
دریا میں نہیں پھینکا جاتا بلکہ اسے صاف کر کے دریا میں پھینکا جاتا ہے اس
خون آلود دریا کو دیکھنے کیلئے اور اندرون ملک سے ہزاروں افراد مذکورہ شہر
سلوواکیہ پہنچ رہے ہیں ۔
No comments:
Post a Comment