اشتہاری ملزم کے گھر سے سونے کی بندو ق بر آمد
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے حراست سے فرار ہونیوالے
ملزم فرخ کھوکھرکو دوبارہ گرفتار کرلیاہے اور اُن کی گرفتاری کیلئے مارے
جانے والے چھاپوں کے دوران اس کے گھر سے ملزم کے والد کو ملک کے ایک سابق
اعلی عہدیدار کی جانب سے تحفے میں دی گئی سونے سے مرصع بندوق اور 5ہزار
گولیاں بر آمد ہوئیں تا ہم پولیس نے سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی ۔ٹی
وی رپورٹ کے مطابق پولیس نے گذشتہ روز عدالت سے اڈیالہ جیل منتقلی کے
دوران فرار ہونیوالے ملزم تاجی کھوکھر کے بیٹے فرخ کھوکھرکو دوبارہ گرفتار
کرلیاہے جبکہ چھاپہ مارکارروائی کے دوران طلائی بندوق اور گو لیاں ملزم فرخ
کے راولپنڈی میں واقع کمپاونڈسے ملی ہیں۔قتل کا ملزم گذشتہ روز عدالت میں
سماعت کے بعد اڈیالہ جیل لے جاتے ہوئے اپنے مسلح حامیوں کے حملے میں پولیس
حراست سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم قتل اور
زمینوں پرقبضوں کے قدمات میںملوث تھا جبکہ ملزم کا باپ تاجی کھوکھر بھی
صابراں بی بی قتل کیس میں پابندسلاسل ہے۔یا درہے کہ کچھ اسی طرح کی گن عراق
کے سابق صدر صدام حسین کے زیراستعمال رہنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
No comments:
Post a Comment