Sunday, 22 December 2013

انگلینڈ کے اسپنر گریم سوان ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائر

انگلینڈ کے اسپنر گریم سوان ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائر

گریم اسمتھ نے انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 60 ٹیسٹ میچوں میں 255 جبکہ 79 ایک روزہ میچوں میں 104 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ فوٹو: فائل
لندن: انگلینڈ کے اسپنر گریم سوان نے تمام قسم کی کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
برطانوی اخبار’دی سن‘ میں اپنے ہفتہ وار کالم میں گریم سوان نے لکھا ہے کہ کہا جاتا ہے کہ کھلاڑیوں کو خود بخود پتہ چل جاتا ہے کہ ان کے ریٹائر ہونے کا صحیح وقت کیا ہے اور انہیں ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ایسا ہی محسوس ہوا۔  ان کا کہنا تھا کہ جب وہ ایشز سیریز میں حصہ لینے کے آسٹریلیا گئے تو وہ سمجھتے تھے کہ یہ ان کی آخری سیریز ہوگی اور ایسا ہی ہوا۔ اب جبکہ انگلینڈ ایشز سیریز ہار چکی ہے تو وہ سیریز کے باقی دو ٹیسٹ میچوں میں حصہ نہیں لیں گے بلکہ کسی بھی طرز کی بین الاقوامی کرکٹ کا حصہ نہیں بنیں گے۔
واضح رہے کہ گریم سوان نے انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 60 ٹیسٹ میچوں میں 255 جبکہ 79 ایک روزہ میچوں میں 104 وکٹیں حاصل کی ہیں، تاہم آسٹریلیا میں کھیلی جارہی سیریز کے ابتدائی 3 میچز میں صرف 7 وکٹیں ہی لے پائے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

LEAVE YOUR REPPLY

Name

Email *

Message *