کترینہ کیف نے سلمان خان کے بعد رنبیر کی شادی کی پیشکش بھی ٹھکرا دی
بھارتی میڈیا کے مطابق 2013 میں کترینہ اور رنبیر کے درمیان دوستی کا رشتہ مزید پختہ ہوا اور وہ ہر جگہ ایک ساتھ دیکھے جانے لگے، یہاں تک کہ یورپ میں ساتھ ہی چھٹیاں بھی منانے گئے جہاں کی تصاویر نے دونوں کے درمیان دوستی کی اصلیت واضح کردی لیکن 2013 کے اختتام پر کئی لڑکیوں کو پیار کا جھانسہ دینے والے رنبیر کپور نے کترینہ کے دام الفت میں گرفتار ہوکر شادی کی پیشکش کی تو کیٹ نے انکار کردیا۔ کترینہ کا کہنا تھا کہ ابھی وہ اپنے کیریئر پر توجہ دینا چاہتی ہیں اس لئے شادی کے لئے وقت نہیں۔ اب بھلا رنبیر کو کون سمجھائے کہ کترینہ کیف کی تازہ ترین فلم دھوم تھری بالی ووڈ کی سب سے زیادہ منافع کمانے والی فلم بن گئی ہے اور شاہ رخ خان سے بھی اس کے تعلقات اچھے ہوگئے ہیں تو ایسے وقت میں بھلا کون شادی کرتا ہے۔
واضح رہے کہ میڈیا میں رنبیر کپور کے ساتھ شادی کی خبروں پر گزشتہ ماہ کترینہ کیف نے کہا تھا کہ آئندہ 20 سے 30 سال ان کا شادہ کا کوئی ارادہ نہیں۔
No comments:
Post a Comment