وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر اور رکن اسمبلی ماجد ابڑو قاتلانہ حملے میں ساتھیوں سمیت زخمی
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں ایئر پورٹ کے قریب خیزی چوک پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے زکوة و عشرعبدالماجد ابڑو کی گاڑی کو دھماکا خیزمواد سے نشانہ بنایا گیا، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں موجود ماجد ابڑو اور ان کے محافظ سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے ماجد ابڑو اور ان کے ساتھیوں کو شدید زخم نہیں آئے اور ان کی حالت بظاہر خطرے سے باہر ہے۔
ماجد ابڑو پر حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم سیکیورٹی حکام نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں، جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔