Saturday, 4 January 2014

اسلام آباد میں فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے جنرل سیکریٹری ساتھی سمیت جاں بحق

اسلام آباد میں فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے جنرل سیکریٹری ساتھی سمیت جاں بحق

  جمعـء 3 جنوری 2014
لواحقین اور اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کی جانب سے دونوں میتوں کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا جارہا ہے فوٹو:اے ایف پی
اسلام آباد: سیکٹر آئی ایٹ تھری میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے مقامی جنرل سیکریٹری مفتی محمد منیر معاویہ اپنے ساتھی سمیت جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ تھری میں 2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں سوار مفتی محمد منیرمعاویہ اور ان کے ساتھی محمد اسد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جائے حادثہ سے چند منٹ کے فاصلے پر پولیس اسٹیشن واقع ہے تاہم ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد راولپنڈی فیض آباد کی طرف فرار ہوئے، دونوں افراد کو  مسجد معاذ بن جبل  سے واپس جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کا معائنہ اور شواہد جمع کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں، پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے شہر میں ناکہ بندی کردی گئی ہے امید ہے انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا، دوسری طرف لواحقین اور اہلسنت والجماعت کے کارکنوں کی جانب سے دونوں میتوں کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا جارہا ہے۔

No comments:

Post a Comment

LEAVE YOUR REPPLY

Name

Email *

Message *